راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹروبس ، موبائل فون سروس اور راستے تیسرے روز بھی بند ہیں۔موبائل فون سروس اور انٹر نیٹ بند ہونے سے آن لائن کاروبار بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔
جبکہ راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے تمام راستے تیسرے روز بھی بند ہیں۔راولپنڈی اسلام آباد کے بیشتر کاروباری مراکز بند ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔
مری روڈ 3 دن سے ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہے، مری روڈ کی طرف آنی والی گلیوں اور راستوں پر کنٹینرز موجود ہیں۔لیاقت باغ سے فیض آباد تک جگہ جگہ رکاوٹیں موجود ہیں، راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔راستوں کی بندش سے مریضوں کا اسپتال پہنچنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ گنڈا پور کی گمشدگی ،خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب