لاہور (نیوز ڈیسک) رات گئے لاہور شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے۔ سی ٹی او کے مطابق لاہورمشرقی بائی پاس کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
بابو صابو، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ، سگیاں سمیت تمام داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔ اس کے علاوہ موٹروے ایم ٹو کو بھی شیخوپورہ تک ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
لاہور میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق لاہور میں رینجرز کو طلب کیا گیا، کال کا مقصد صوبائی دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنا ہے۔ رینجرز جی پی او چوک کے باہر اور کئی دیگر مقامات پر موجود ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزاتوار6اکتوبر 2024سونے کی قیمت