اہم خبریں

سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائی،18 دہشتگرد گرفتار

لاہور ( نیوز ڈیسک )محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 134 آپریشن کرتے ہوئے 18 دہشتگرد گرفتار کئے ، جن میں فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی خطرناک دہشتگرد بھی شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور، خوشاب، گوجرانوالہ، پاک پتن، بہاول نگر، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین، میانوالی میں کی گئی۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 18 دہشتگرد گرفتار کئے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ لاہور، فیصل اباد اور راولپنڈی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی خطرناک دہشتگردوں کو اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزہفتہ 5اکتوبر 2024سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں