اہم خبریں

پنجاب کا خیبرپختونخوا کے ساتھ 30 سرحدی چوکیوں کو اپ گریڈکرنیکا فیصلہ

لاہور( نیوز ڈیسک )گزشتہ ایک سال کے دوران سرگودھا اور ڈی جی خان کے علاقوں میں نو دہشت گردانہ حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان حملوں میں دو پولیس افسران اور ایک عام شہری کی جان گئی اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔پنجاب کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) نے ان حملوں کی وجہ سرحدی چوکیوں پر کمزور انفراسٹرکچر کو قرار دیا۔

جواب میں محکمہ داخلہ پنجاب کو سمری ارسال کر دی گئی ہے جس میں سرگودھا اور ڈی جی خان میں 30 سرحدی چوکیوں کو اپ گریڈ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 52.71 ملین روپے کابینہ کمیٹی نے منظور کر لیا۔محکمہ تعمیرات اور مواصلات نے پہلے ہی ایک سروے مکمل کر لیا ہے اور اپ گریڈ کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے لیے ایک ضمنی گرانٹ جاری کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری محکموں کی ملکیتی اراضی کا ریکارڈ طلب کرلیا

متعلقہ خبریں