لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور سرگودھا میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے رینجرز کو بھی لاہور طلب کر لیا ہے۔
دفعہ 144 نافذ ہے، راولپنڈی اور اٹک کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی رینجرز کو طلب کر لیا ہے۔ لاہور میں رینجرز کی 3 کمپنیوں کی خدمات 5 اکتوبر کے لیے طلب کر لی گئی ہیں، پنجاب حکومت نے سرگودھا میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
پابندی کا اطلاق جمعہ 4 اکتوبر سے اتوار 6 اکتوبر تک ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، ریلیاں، مظاہرے اور احتجاج پر پابندی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی اجتماعات دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
رینجرز کو تحفظ فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے، رینجرز کی خدمات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد اور پشاور کو ملانے والی موٹرویز ایم ون، ایم ٹو بند