اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی کل اسلام آبادمیں احتجاج کی کال۔ اسلام آبادسےخیبرپختونخوا سے آنےجانےوالی سڑکوں پررکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔
اسلام آباداورحسن ابدال موٹروےپرٹریفک جام،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
خیبرپختونخواکےداخلی اورخارجی راستےبند کر دیئے گئے۔ اسلام آبادجانےوالےراستوں کوسیل کردیاگیا۔ پشاورموٹروےمختلف مقام سےکنٹینرزلگاکربند کر دیا گیا۔ موٹروےایم ون پرہروپل پرکنٹینرزلگادیےگئے۔
موٹروےایم ون کٹی پہاڑی سےمکمل بندکردی گئی۔ کمالیہ موٹروےایم 4بھی ٹر یفک کیلئےبندکردی گئی۔ کےپی کے داخلی خارجی راستےبند کر د یئے گئے۔ پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کےکل ہونےوالےاحتجاج سےمتعلق تیاریاں مکمل ہیں۔ اسلام آباد جانےوالے ہر قسم کےراستےکو سیل کردیاگیا۔
مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان،وجہ جانئے کیوں