اہم خبریں

ملائیشین وزیراعظم کا پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ملائیشیا اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔داتو سری انور ابراہیم کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان سے وفاقی کابینہ کا تعارف بھی کرایا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم نے اپنے وفد کا شہباز شریف سے تعارف کرایا۔ معزز مہمان نے وزیراعظم آفس میں پودا بھی لگایا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم اپنے تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ اسلام آباد پہنچنے پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ملائیشیا کے وزیراعظم کو سلامی دی۔روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کو پھول پیش کیے۔
مزید پڑھیں :اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 اہلکار معطل،نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں