اہم خبریں

اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 اہلکار معطل،نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )پنجاب حکومت نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ریاض خان سمیت چار اہلکاروں کو برطرف کردیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے اڈیالہ جیل کے افسران اور اہلکاروں کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ قیدی کے قتل کی تحقیقات میں قصوروار پائے جانے پر اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا۔ اڈیالہ جیل کے ذہنی مریض سیل میں 29 فروری کو قیدی کے قتل کی انکوائری جاری تھی۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 7 ملازمین قصور وار پائے گئے جن میں سے 4 کو برطرف کرنے کی سفارش کی گئی۔

واضح رہے کہ عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں کچھ عرصے سے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سمیت دیگر جیل افسران و اہلکاروں کو اڈیالہ جیل میں نظر بند رکھا گیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی ویڈیو لنک حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شوکاز نوٹس

متعلقہ خبریں