اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی کی جانب سے جمعہ کے روز اسلام آباد میں احتجاج کی کال دینے پر اسلام آباد انتظامیہ نے اسلام آباد کو مکمل سیل کرنیکا فیصلہ کرلیا ہے، اسلام آباد کے داخلی راستوں پر مزید کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں، مارگلہ روڈ 26 نمبر چونگی اور موٹر وے پر بھی کنٹینرز پہنچادیئے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کی کال کے بعد اسلام آباد پولیس کی طرف سے ریڈزون کو بھی سیل کیا جارہا ہے ،تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث کنٹینرز لگاکر راستے بلاک کئے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: ایران دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے، اسرائیل پر حملہ بھی دہشت گردی ہے، امریکا