کراچی(نیوز ڈیسک )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے سعودی عرب جانے والے 5 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق کراچی سے دو مختلف کارروائیوں میں 8 مسافروں کو غبن اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ پہلی کارروائی میں عمرہ کی آڑ میں سعودی عرب جانے والے 5 مسافروں کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان بھیک مانگنے سعودی عرب جا رہے تھے اور اب انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ایک اور کارروائی میں جعلی دستاویزات کے ساتھ اسٹڈی ویزے پر آذربائیجان جانے والے تین مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزمنگل یکم اکتوبر 2024 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟