کوئٹہ (نیوز ڈیسک )بلوچستان حکومت نے صوبے میں برسوں سے بند 3700 اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں اساتذہ کی عدم دستیابی کے باعث تقریباً 3700 اسکول کئی سالوں سے بند پڑے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق 254 اسکول پشین میں ہیں، 251 اسکول خضدار میں، اور 152 کوئٹہ میں ہیں۔حکام نے بتایا کہ محکمہ تعلیم بلوچستان ان بند اسکولوں کو فعال کرنے کے لیے کنٹریکٹ پر اساتذہ کی بھرتی کرے گا اور 11 اکتوبر تک محکمہ تعلیم نے مختلف اسکولوں میں تدریسی آسامیوں کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں ایک کمیٹی اساتذہ کی بھرتی کرے گی۔دوسری جانب صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ پشین اور آواران میں 40 بند اسکول کھولنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے ورلڈ بیچ کبڈی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا