اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 2 اکتوبر کو تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ابراہیم وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر پاکستانی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں کا محور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری ہو گا۔
امکان ہے کہ مسئلہ فلسطین پر بھی پاکستانی اعلیٰ حکام سے بات ہوگی ، دونوں ممالک جاری تنازع کے دو ریاستی حل کیلئے متحد ہیں۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
رواں سال اپریل میں وزیر اعظم شہباز نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ریاض میں ان سے ملاقات کے بعد ابراہیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی ۔ شہباز شریف نے ملائیشیا کے تاجروں کو سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے ملک کے دورے کی دعوت بھی دی۔
یادرہے کہ ملائیشیا کےپہلے وزیر اعظم کا آخری دورہ 2019 میں ہوا تھا جب مہاتیر محمد نےعمران خان سے ملاقات کے لیے ملک کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت دونوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات کا اختتام اس بات پر ہوا کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو سٹریٹجک پارٹنرشپ کی طرف بڑھایا جائے گا، جس میں زرعی مصنوعات، خوردہ فروشی، توانائی، سائنس اور ٹیکنالوجی، اور ٹیلی کمیونیکیشن کی سرمایہ کاری سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھایا جائے گا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کا بڑا فیصلہ، سول جج شازیہ پروین نوکری سے فارغ، ایک کو جرمانہ ، ایک جج کی تنزلی کا حکم،نوٹیفکیشن جاری