لندن(نیوز ڈیسک ) برطانیہ کی پہلی مسلم کابینہ کی وزیر سعیدہ وارثی نے احتجاجاً کنزرویٹو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعیدہ وارثی نے کنزرویٹو پارٹی پر منافقت اور دائیں بازو کی سیاست کا الزام لگاتے ہوئے اسے الوداع کہہ دیا۔ڈیوڈ کیمرون کی وزارت عظمیٰ کے دوران سعیدہ پارٹی کی شریک چیئرپرسن بھی رہ چکی ہیں۔
کنزرویٹو پارٹی کی پوزیشن
سعید وارثی کے استعفیٰ پر کنزرویٹو پارٹی کا موقف ہے کہ ان کی مبینہ تفرقہ وارانہ زبان پر ان سے تفتیش کی جانی تھی، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام شکایات کو تعصب کے بغیر سنا جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعیدہ وارثی کے خلاف شکایت مریم حسین سے متعلق پوسٹ سے متعلق تھی۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں مریم حسین کو بری ہونے پر مبارکباد دی تھی۔