رزمک ( نیوز ڈیسک )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فورسز اور خوراج دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فورسز کے ساتھ مقابلے میں 8 خوارج مارے گئے جبکہ ہلاک ہونے والے خوارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ترجمان پاک فوج مطابق ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں جبکہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں: ٹویوٹا گاڑیوں کا پلانٹ عارضی طور پر بند کردیا گیا