واشنگٹن(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا نے قرضہ پروگرام کی منظوری پر حکومت اور پاکستانی عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ حکومت پاکستان امیروں سے ٹیکس لے کر غریبوں کی مدد کر رہی ہے۔
کرسٹینا جارجیوا نے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔ حکومت پاکستان امیروں پر ٹیکس لگا رہی ہے اور غریبوں کی مدد کر رہی ہے جبکہ معاشی ترقی میں اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان میں مہنگائی کم ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اصلاحات کی ہیں جس کی وجہ سے معیشت میں بہتری آئی ہے۔
خیال رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر قرضہ پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری عالمی قرض دہندہ کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔
مزید پڑھیں: سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس کے نئے ذخائر دریافت