اہم خبریں

ژوب ،مسلح افراد کی فائرنگ ،پولیو ڈیوٹی پر مامور 3 پولیس اہلکار شہید

ژوب(نیوز ڈیسک )بلوچستان کے ضلع ژوب میں اتوار کو دہشت گردوں کے حملے میں انسداد دہشت گردی فورس (اے ٹی ایف) کے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دہشت گردوں نے پولیو کے قطرے پلانے والی سیکیورٹی ٹیموں پر فائرنگ کردی۔حکام نے بتایا کہ گولی لگنے سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) گوہر خان موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ دو دیگر پولیس اہلکار امیر محمد اور محمد شفیق شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کیا گیا اور وہ دونوں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

تینوں افسران اے ایس آئی گوہر خان، امیر محمد اور محمد شفیق انسداد دہشت گردی فورس کا حصہ تھے جنہیں علاقے میں پولیو ٹیموں کی حفاظت کا کام سونپا گیا تھا۔حکام واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں، اور سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: عافیہ موومنٹ کی احتجاجی کال ، اسلام آباد ریڈ زون سیل

متعلقہ خبریں