یروشلم (نیوز ڈیسک) اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے آرٹیکل میں پی ٹی آئی کے بانی کو اسرائیل کا حامی قرار دے دیا ۔ یروشلم پوسٹ نے اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی اخبار کے مضمون میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے اسرائیل مخالف بیان کے باوجود وہ اسرائیل کے ساتھ بہتر تعلقات کے اشارے دیتے رہے۔ پی ٹی آئی کے بانی اسرائیل کے لیے ہم خیال سیاست دان ہیں۔ آرٹیکل کے مطابق انتخابات میں بانی پی ٹی آئی کی کامیابی پاکستان اسرائیل تعلقات کا از سر نو جائزہ لینے کا موقع ہے۔ اسرائیل دوست خارجہ پالیسی کے اسٹریٹجک فوائد لیکن پاکستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ کی مزاحمت کا سامنا ہے۔
اسرائیلی اخبار کے مضمون میں کہا گیا ہے کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ نے طویل عرصے سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے روک رکھا تھا۔ موجودہ سیاسی قیادت کو بدلنا چاہیے۔ آرٹیکل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں کردار کلیدی ہو گا، وہ رائے عامہ اور عسکری پالیسی کو تبدیل کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس۔ واپسی سے پاکستان اسرائیل تعلقات کی بحالی میں تیزی آسکتی ہے، ٹرمپ انتظامیہ پاکستان جیسے ممالک کو سفارتی اور اقتصادی فوائد کے ساتھ حوصلہ دے سکتی ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مضمون میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے پاکستان کو اہم اقتصادی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔
اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے پاکستان کو زراعت، سائبر سیکیورٹی، دفاع اور مالیاتی سرمایہ کاری جیسے فوائد مل سکتے ہیں۔ آرٹیکل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان اسرائیل کے حامی اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی قیادت مخالف ہیں۔
مزید پڑھیں: ایران ،کوئلے کی کان میں دھماکہ،28 افراد جاں بحق،17سے زائد زخمی