اہم خبریں

کراچی ،مختلف حلقوں کے انتخابی مواد میں گڑبڑ کا انکشاف،تین افسران معطل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے تین افسران کو نااہلی اور بدتمیزی پر 120 دن کے لیے معطل کردیا۔

ای سی پی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ، ڈائریکٹر ایڈمن الیکشن کمیشن سندھ اظہر حسین تنواری کو نااہلی اور بدتمیزی پر معطل کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن آفیسر کراچی خدا بخش کو بھی معطل کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ تینوں افسران انکوائری مکمل ہونے اور مزید احکامات تک کراچی میں ہی رہیں گے۔جبکہ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کو قائم مقام الیکشن کمشنر سندھ تعینات کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 17 ستمبر کی رات پاپڑی کراچی میں اسٹرانگ روم کے تالے زبردستی توڑ کر مختلف پولنگ اسٹیشنز کے کئی تھیلوں کو نقصان پہنچایا گیا جس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نذر عباس، ڈائریکٹر وسیم احمد اور آر ای سی لاڑکانہ عبدالوحید انکوائری کمیٹی میں شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کمیٹی تین روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔
مزید پڑھیں:محسن نقوی سے آئی سی سی وفد کی ملاقات،اسٹیڈیمز کی بروقت اپ گریڈیشن کی یقین دہانی

متعلقہ خبریں