ملتان ( نیوز دیسک )ایران سے کوہاٹ آنے والی تیز رفتار بس ملتان کے قریب موٹر وے پر شیر شاہ انٹر چینج ٹول پلازہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹول پلازہ کا ملازم جاں بحق اور 13 زائرین زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب صادق آباد کے راستے جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث ٹول پلازہ سے ٹکرا گئی۔زائرین کی تیز رفتار بس نے ٹول پلازہ میں گھس کر ٹول ٹکٹ لینے کے لیے کیبن میں بیٹھے شخص کو کچل دیا۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے تصدیق کی کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے نشتر 2 ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کے پیجرز اور واکی ٹاکی دھماکوں کے بعد جنوبی لبنان پر100 سے زائد حملے