اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے کئے ہیں ۔میجر جنرل عابد مظہر کو میجر جنرل چوہدری عامر اجمل کی جگہ فرنٹیئر کور کا انسپکٹر جنرل بلوچستان تعینات کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ راولپنڈی میں پنجاب سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر عفت قادر ملک کو تین سال کے لیے سندھ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں وہ بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پرنسپل خدمات سرانجام دیں گی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے گریڈ 17 کے افسر عدنان عاطف کو دو سال کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں تعینات کیا گیا ہے۔
مزید برآں گریڈ 18 کے افسر عمر اویس کا خیبرپختونخوا سے پنجاب تبادلہ کر دیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تبادلوں اور تقرریوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعتہ المبارک 20 ستمبر 2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں سونے کی قیمت