اہم خبریں

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس 2 کا محفوظ فیصلہ جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں نے ایک کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 6 درخواست ضمانت اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک اپیل پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی چھ مقدمات اور بشریٰ بی بی کی ایک کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔جج افضل مجوکا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر پیشی کے انتظامات مکمل ہیں۔

وکیل خالد یوسف نے عدالت کو بتایا کہ ان کے جزوی دلائل ہو چکے ہیں، اگر پیشی شیڈول ہے تو تفصیلی دلائل کے لیے رکھ لیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف تھانہ ترنول، رمنا، سیکریٹریٹ، کوہسار اور تھانہ کراچی کمپنی میں 6 مقدمات درج ہیں جب کہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا مقدمہ درج ہے۔
مزید پڑھیں: بجلی کی قیمت میں ریلیف کا امکان،نیپرا میں درخواست دائر

متعلقہ خبریں