اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات، مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات، مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے مجوزہ آئینی ترامیم پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جے یو آئی کے سربراہ کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔
بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے 48 گھنٹوں میں یہ دوسری ملاقات تھی۔اجلاس میں خورشید شاہ، نوید قمر، جمیل سومرو اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی شریک ہیں۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ جے یو آئی کے سربراہ نے آئینی عدالت کے طریقہ کار سے اختلاف کیا۔ گزشتہ روز خصوصی کمیٹی میں مولانا فضل الرحمان موجود تھے، وہاں کہا گیا کہ اس پر سب کا اتفاق ہے، وہ لے آئیں۔

مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ممبران قومی اسمبلی کو رہا کردیا گیا

متعلقہ خبریں