اہم خبریں

190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی نے بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی نے بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے احتساب عدالت سے بریت کی درخواست مسترد کئے جانے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ میرٹ پر بریت بنتی تھی جو احتساب عدالت نے نہیں دی، ایسے کوئی شواہد اور مواد نہیں جس کی بنیاد پر سزا سنائی جا سکے، عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس سے بری کیا جائے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کر دی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہوگا یا نہیں ؟ حکومت سے واضح موقف طلب

متعلقہ خبریں