اسلام آباد ( اے بی این نیوز )حکومت نے مجوزہ آئینی ترامیم کے دو ڈرافٹ تیار کرلیے،اگر مولانا فضل الرحمان سےمذکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو بھاری بھر کم ڈرافٹ کابینہ اور پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا-اگر مولانا فضل الرحمان انکار کرتے ہیں تو بنیادی ترامیم والا ڈرافٹ کابینہ سے منظور کروایا جائے گا۔ ادھر دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اسلام آباد پہنچ گئے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد پہنچنے پر محمد نواز شریف کا استقبال کیا۔ صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف آج قومی اسمبلی کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے
مزید پڑھیں :نئی آئینی ترامیم کی منظوری پر مشاورت،رابطے اور لابنگ کا سلسلہ تیز