اسلام آباد( نیوز ڈیسک )سرکاری بجلی کمپنیوں کی نجکاری سے متعلق ممکنہ احتجاج اور رکاوٹوں کو کم کرنے کی کوشش میں، وفاقی حکومت نے لازمی سروس ایکٹ نافذ کر دیا ہے۔
تازہ ترین اقدام کا اطلاق پاور سیکٹر میں شامل تمام اداروں پر ہوتا ہے، بشمول DISCOs، NTDC، اور JUNCOS۔ذرائع کے مطابق لازمی سروس ایکٹ ان پاور سیکٹر اداروں کے ملازمین کے احتجاج اور ہڑتالوں پر چھ ماہ کی مدت کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
قانون سازی اس مدت کے دوران DISCOs، NTDC اور JUNCOS سے وابستہ یونینوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی لگاتی ہے۔اس فیصلے کا مقصد نجکاری کے جاری عمل کے دوران بجلی کے شعبے میں آپریشنل استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔ لازمی سروس ایکٹ کی کسی بھی خلاف ورزی کے نتیجے میں مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں ڈینگی کنٹرول نہ ہوسکا، ایک دن میں 35 نئے کیسزرپورٹ