اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) حکومت کی جانب سے آج رات 9 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے، ذرائع کے مطابق 13 روپے فی لیٹر تک قابل ذکر کمی ہوسکتی ہے۔
یہ پیٹرول کی قیمت میں مسلسل چوتھی کمی کا ہوگی، جس سے ممکنہ طور پر قیمت تقریباً 246 روپے فی لیٹر تک کم ہو جائے گی، جب تک کہ حکومت پیٹرولیم لیوی میں اضافہ نہیں کرتی۔متوقع کمی گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بین الاقوامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 فیصد کمی کے بعد ہے۔
اسی طرح، ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی عالمی قیمت میں کمی کی وجہ سے اس کی قیمت میں تقریباً 11 روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔پچھلے پندرہ دن میں، حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 1.86 روپے کی کمی کی، جس سے یہ ریٹ 259.1 روپے فی لیٹر ہو گیا، جب کہ HSD کی قیمت 3.32 روپے کم کر کے 262.75 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔نئی قیمتیں، جن کا اعلان آدھی رات کے قریب متوقع ہے، باقی مہینے کے لیے موثر رہیں گے۔
مزید پڑھیں: کیا حکومت نے چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں توسیع ختم کردی؟