اسلام آباد( نیوز ڈیسک )آئینی پیکج آج قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق ترامیم کا مقصد آئینی عدالت کا قیام اور آئین کے آرٹیکل 63-A پر نظر ثانی کرنا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس 11:30 بجے، سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے بلایا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ترامیم کے مسودے کی منظوری کے لیے آج کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔
مجوزہ تبدیلیوں میں سپریم کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سے بڑھا کر 68 سال اور ہائی کورٹ کے ججوں کی 62 سے بڑھا کر 65 سال کرنا شامل ہے۔ چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کی جائے گی۔ ججوں کی تقرری کے عمل پر بھی نظر ثانی کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات