اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کا معاملہ ۔ سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔ جسٹس منصور شاہ نے چار صفات پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ جاری فیصلہ کے مطابق
الیکشن کمیشن تسلیم کر چکا ہے کہ پی ٹی آئی ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے۔
الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف ارکان کے سرٹیفکیٹ تسلیم نہ کرنا سراسر غلط ہے۔ الیکشن کمیشن کو اس اقدام کے آئینی اور قانونی نتائج کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے تمام ارکان تحریک انصاف کے تصور ہونگے۔
فیصلے کا اطلاق قومی اور صوبائی اسمبلیوں پر بھی ہوگا۔ الیکشن کمیشن کی کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش کو سخت الفاظ میں مسترد کیا جاتا ہے۔ واضح کیا جا چکا ہے کہ فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمشین کو فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔
مزید پڑھیں :اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ،47 ہزار درخواستیں مسترد کردی گئی