اہم خبریں

آڈیو لیک کیس: گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں نے آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کی 2022 میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے ایک شخص کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں گنڈا پور بندوقوں کی تعداد کے بارے میں پوچھ رہے تھے جس پر دوسرے شخص نے کہا کہ بہت کچھ
آڈیو لیک ہونے کے حوالے سے علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج تھا۔
مزید پڑھیں: قومی بچت نے منافع کی شرح میں کمی کردی، اندر کی تفصیلات

متعلقہ خبریں