اہم خبریں

190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس ، زلفی بخاری کی جائیداد ضبط

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے بخاری کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔عدالت نے اسلام آباد میں 30 کنال کا پلاٹ اور 4 کنال کا دوسرا پلاٹ ضبط کرکے حکومت کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید برآں، اٹک میں بخاری کی 1210 کنال جائیداد میں سے 91 کنال اور 10 مرلہ اراضی بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔جمعرات کو عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کے مقدمے میں بریت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کا غزہ کے مسلمانوں کی حالت زار کو عالمی اتحاد کا کھلا مذاق قرار

متعلقہ خبریں