ڈیرہ غازی خان(نیوز ڈیسک ) ڈیرہ غازی خان کوئٹہ روڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دونوں خوارج ان کے ساتھیوں کے ہاتھوں مارے گئے جب کہ دو دہشت گرد فرار ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے دستی بم اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں: مہنگائی کے تناسب سےسرکاری ملازمین کی پنشن بڑھانے کا فیصلہ