روہڑی(نیوز ڈیسک ) روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب سرسید ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق روہڑی کے قریب سرسید ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سرسید ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی، متاثرہ ٹریک کی جلد بحالی کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کارسازمنشیات کیس ،ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت مسترد