اہم خبریں

اسلام آباد ،خیبرپختونخوا،پنجاب میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لاہور(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بدھ کو 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔وفاقی دارالحکومت، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ملتان، فیصل آباد، میانوالی، بھکر، کمالیہ، خانیوال، بھلوال، چنیوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سرگودھا اور جھنگ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ تلہ گنگ اور چکوال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیبرپختونخوا میں شمالی وزیرستان، ڈی آئی خان، لکی مروت، سوات، شانگلہ، بونیر، لوئر دیر، مالاکنڈ، ٹانک اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے رات 12 بج کر 28 منٹ پر محسوس کیے گئے اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ڈی جی خان کے قریب تھا۔

زلزلے کی شدت کے باعث خوف وہراس پھیل گیا، شہری آیات پاک کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔زلزلے کی شدت اور زیر زمین گہرائی کا تعین ریکٹر اسکیل پر کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاریاں، قومی اسمبلی کے اہم سکیورٹی اہلکار معطل

متعلقہ خبریں