کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ساتھ آپریشنل مسائل کے باعث آج کراچی، اسلام آباد اور پشاور کے لیے چھ پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف ایئرپورٹس سے 13 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ اس کے مقابلے میں پی آئی اے کی کراچی اسلام آباد کی دو، شارجہ سے ایک اسلام آباد اور پشاور اور ابوظہبی سے آنے والی دو پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔کراچی سے اسلام آباد کی پرواز صبح 9 بجے دو گھنٹے اور کراچی سے اسلام آباد کی پرواز رات 8 بجے ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگی۔
جدہ لاہور غیر ملکی ایئرلائن کی پروازیں ڈیڑھ گھنٹے، غیر ملکی ایئرلائنز کی لندن سے اسلام آباد کی دو پروازیں ایک گھنٹہ، اسلام آباد جدہ پی آئی اے کی پرواز ڈیڑھ گھنٹے اور اسلام آباد اسکردو کی پرواز تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔اس کے علاوہ دوپہر ایک بجے اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوگی۔
اسلام آباد سے دبئی کی پرواز رات گیارہ بجے آٹھ گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی اور العین سے اسلام آباد کی پرواز ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے گی۔
مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کی پنشن پالیسی میں اہم تبدیلیاں ،نوٹیفکیشن جاری