اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 مریض سامنے آئے ہیں۔
متعلقہ حکام کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران 7 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سیزن میں اب تک کیسز کی تعداد 111 ہو گئی ہے۔
دارالحکومت کے دیہی علاقوں سے 79 اور شہری علاقوں سے 32 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں 17 اور کیپیٹل ہسپتال میں 5 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کےحساس کمپیوٹر چوری