لاہور( نیوز ڈیسک ) لاہور پولیس نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں دو مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جاوید بٹ کو قتل کرنے والے ملزمان بغیر نمبر پلیٹ کے 125 موٹر سائیکل پر ایوبیہ مارکیٹ سے نہر پہنچے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث ایوبیہ مارکیٹ کینال سے جیل روڈ کینال تک کے سیف سٹی کیمرے بند ہوگئے ہیں۔فائرنگ کرنے والے ایک شخص نے ہیلمٹ جبکہ دوسرے نے پیلے رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی اور دونوں موٹرسائیکل سوار گلبرگ سے رائے ونڈ کی طرف جارہے تھے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں منکی پاکس کے مزید دو مشتبہ کیسز سامنے آگئے