اہم خبریں

ملک بھر میں یوم بحریہ آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سمندری سرحدوں کے محافظوں کو سلام، ملک بھر میں آج یوم بحریہ بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ 8 ستمبر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

1965 کی جنگ میں زمینی اور فضائی افواج نے ملک کے دفاع کا فریضہ بھرپور طریقے سے ادا کیا لیکن 8 ستمبرکا دن پاک بحریہ کے نام ہے۔ طیارہ بردار جہاز کی کمی کے باعث پاک بحریہ نے اس جنگ میں بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی۔

1965 میں جب بھارتی فوج نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر شب خون مارنے کی مذموم کوشش کی تو پاکستانی افواج نے ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا۔ فوج کو منہ کی کھانا پڑی۔ کراچی سے تقریباً 350 کلومیٹر دور دوارکا کو بھارت کے دفاعی قلعے کا درجہ حاصل تھا، جہاں بھارتی فضائیہ کو قائم ریڈار سٹیشن سے مدد فراہم کی جا رہی تھی۔

بھارتی بحریہ کے سر پر پہنچنے کے بعد چند منٹوں میں بھارتی ریڈار سٹیشن مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ دوارکا آپریشن پاکستان کی تاریخ کا ایک انمٹ باب ہے اور پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کا ناقابل فراموش کارنامہ ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزاتوار 8 ستمبر2024 سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں