اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پی ٹی آئی کے جلسے کے پیش نظر میٹرو بس سروس مکمل بند کردی گئی۔میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس راولپنڈی صدر اسٹیشن سے پاک سیکریٹریٹ تک بند کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے جلسے کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ فیض آباد کے مقام پر مکمل بند کردی گئی ہے جبکہ اسلام آباد ایکسپریس وے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔جبکہ راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے متبادل راستے کھلے ہیں۔
مزید پڑھیں: لاہور بورڈنے 17 ستمبر کو امتحانات ملتوی کردیئے