اہم خبریں

لاہور بورڈنے 17 ستمبر کو امتحانات ملتوی کردیئے

لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور بورڈ نے ہفتہ کو عید میلاد النبی پر منائی جانے والی عام تعطیل کے باعث 17 ستمبر 2024 کو ہونے والے متعدد امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

لاہور بورڈ کے تحت میٹرک سیکنڈ اینول 2024 کے امتحانات اس وقت جاری ہیں۔امتحانات اصل میں 17 ستمبر کو صبح کے سیشن کے لیے مقرر کیے گئے تھے، جن میں تعلیم، قرآن (درس نظامی گروپ)، جیومیٹریکل اور ٹیکنیکل ڈرائنگ کے ساتھ ساتھ شام کے سیشن کے مضامین تاریخ پاکستان، تاریخ (اسلامی/مسلم) اور خوراک اور غذائیت، اب 19 ستمبر 2024 (جمعرات) کو منعقد ہوگی۔

17 ستمبر کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہونے کے باعث امتحانات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: عوام کیلئےخوشخبری، 16 ستمبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

متعلقہ خبریں