لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔پولیس کے مطابق ایئرپورٹ کے قریب ہاؤسنگ سوسائٹی میں خاتون نے اپنے گھر میں کام کرنے والی ماں بیٹی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ لڑکی کی حالت خراب ہونے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے فوری طور پر گھر کی مالکہ کو گرفتار کرکے گھریلو ملازمہ اور بیٹی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
ملازمہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ گھر کی مالکن اسے لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بناتی تھی اور گرم پانی پینے پر مجبور کرتی تھی۔پولیس نے ملازمہ کے بیان پر ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری ریٹ لسٹ دیکھیں