اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں نجی ٹاور میں فائرنگ سے کرنسی ایکس چینج کا مالک اور سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں نجی ٹاور میں پیش آیا۔
ریسکیوحکام نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت کرنسی ایکس چینج مالک شہزاد ستی اور گارڈ کاوش کے نام سے ہوئی ہے ،فائرنگ کرنیوالے افراد موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے لاشوں کو پمز اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے 14 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے