اہم خبریں

پاکستان کے سمندر میں گیس اور تیل کے دنیاکے چوتھے بڑے ذخائردریافت

کراچی ( نیوز ڈیسک ) پاکستان کے سمندر میں گیس اور تیل کے دنیا کے چوتھے بڑے ذخائر کا انکشاف ہوا ہے۔ اعلیٰ سکیورٹی حکام نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دوست ملک کے تعاون سے سروے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

سروے میں 3 سال سے زیادہ کا عرصہ لگا۔ سکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر کی جگہ کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔اوگرا کے سابق ممبر محمد عارف نے کہا کہ تیل کے ذخائر کی دریافت گیم چینجر ثابت ہوگی۔

گیس کے ذخائر تلاش کرنے سے قسمت بدل سکتی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان ہر سال تیل وگیس پر 200 ارب ڈالر خرچ کرتا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان کا سمندر 3 ہزار کلومیٹر طویل ہے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزہفتہ،07ستمبر 2024 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں