اہم خبریں

ملک بھر میں یوم فضائیہ جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں آج یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ پاک فضائیہ نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس دن کو منانے کا مقصد ستمبر 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ 1965 میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔ پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی دس بہترین فضائی افواج میں ہوتا ہے۔

اسی فورس نے 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کے سابق فوجیوں کی جرات اور بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 6 اور 7 ستمبر کو پاک بھارت جنگ میں بھارتی فضائیہ کے 50 سے زائد طیارے مار گرائے تھے۔ لڑائی کا رخ موڑ چکا تھا۔ پاک فضائیہ کے پائلٹس نے اپنی جنگی مہارت سے دنیا کو حیران کر دیا۔ آج ملک کے تمام چھوٹے بڑے فضائی اڈوں پر 1965 کی جنگ کی یادگاریں آویزاں کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں