اہم خبریں

اسلام آباد ، دن دیہاڑے نا معلوم افراد کی فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) جمعہ کی صبح اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں دن دیہاڑے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق ہائی لکس پر سوار افراد نے گاڑی کا پیچھا کرکے فائرنگ کردی ۔

فائر لگنے سے زخمی شخص اپنی گاڑی سے باہر نکلا اور سیکٹر آئی ایٹ مرکز میں ایک قریبی عمارت میں جا پہنچا۔لیکن ملزمان نے زخمی شخص کو پکڑ کر عمارت سے باہرنکالا اور گولی مار کر ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت قمر راجہ کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔ پولیس نے واقعہ کو پرانی خاندانی دشمنی قرار دیا ہے۔پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں