اہم خبریں

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ اظہرمشوانی کے لاپتہ دونوںبھائی گھر پہنچ گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی نے تصدیق کی ہے کہ دو لاپتہ بھائی پروفیسر مظہر مشوانی اور پروفیسر ظہور مشوانی گزشتہ رات 2 بجے گھر پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ میرے دو بھائی پروفیسر مظہر مشوانی اور پروفیسر ظہور مشوانی کو آج 2 بجے رہا کیا گیا، ان بے گناہ شہریوں کو 6 جون سے 6 ستمبر یعنی 92 دنوں تک اغوا کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما اظہر مشوانی نے سوشل میڈیا پر… پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ تمام جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کو جلد از جلد بحفاظت ان کے اہل خانہ کے پاس واپس لائے۔

ہم تمام پاکستانیوں بالخصوص اپنے وکلاء، رپورٹرز، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور جسٹس صاحبان کی محنت اور دعاؤں کے مشکور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کیس کو میرٹ کے مطابق آگے بڑھایا دو بھائیوں کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا، عدالت نے پی ٹی آئی کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں: کارساز حادثہ کیس: فریقین میں معاملات طے پاگئے

متعلقہ خبریں