کراچی (نیوز ڈیسک )کارساز حادثہ کیس میں فریقین کے درمیان معاملات طے پاگئے۔مقتول عمران عارف اور آمنہ عارف کے ورثاء نے بیان حلفی تیار کر لیے ہیں، جو آج ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت میں پیش کیے جائیں گے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی کے ورثاء کی جانب سے ملزم کی درخواست ضمانت پر عمران عارف کی اہلیہ کی جانب سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) جمع کرایا جائے گا۔بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ ہمارے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں، ہم نے اللہ تعالیٰ کے نام پر ملزم کو معاف کردیا۔
مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ ہمیں ملزم کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں، جو حادثہ ہوا وہ جان بوجھ کر نہیں ہوا، ہم نے بغیر کسی دباؤ کے یہ سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ ہم نے حلف نامے میں جو کہا ہے، وہ درست ہے۔
واضح رہے کہ 20 اگست کو کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والی آمنہ عارف گھر میں سب سے چھوٹی اور لاڈ پیار کرنے والی تھیں، اس کے والد نے اس کی تعلیم کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ناشتہ تک فروخت کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعتہ المبارک 6 ستمبر2024 سونے کی قیمت