راولپنڈی(نیوزڈیسک )وارث خان پولیس نے خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر شکیل اور دو نامزد بھائیوںعدیل اور خلیل کو گرفتار کرلیا۔چیف پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور قانونی کارروائی کا حکم دیا۔
مقدمہ متاثرہ کی شکایت پر تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا۔متاثرہ خاتون کو طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن صبا ستار براہ راست تفتیش کی نگرانی کر رہی ہیں۔درج مقدمے میں مسماتا عذرا بی بی نے بتایا کہ اس کی شادی 14 سال قبل محمد شکیل سے ہوئی تھی اور اس کی دو بیٹیاں ہیں جب کہ اس کا شوہر اسے تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔
جس کے بعد اس نے طلاق کا دعویٰ دائر کیا اور 9 اگست کو علیحدگی ہوگئی جس پر شوہر اور سسرال والوں نے دھمکی دی کہ اگر وہ ان کے ساتھ نہیں رہے گی تو وہ اسے کہیں نہیں رہنے دیں گے۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ وہ اپنی دوست کے ساتھ رکشے میں گھر آرہی تھی کہ اچانک ظفر الحق روڈ پر موٹرسائیکل پر سوار اس کے بہنوئی عدیل اور خلیل نے سڑک روک کر موٹرسائیکل کو رکشہ کے ساتھ لگا دیا اور تیزاب پھینک دیا۔
تیزاب اس کے چہرے، دائیں ہاتھ اور بازو پر گرا۔ جس سے وہ جھلس کر بے ہوش ہوگئی۔ رکشہ ڈرائیور اسے خود ڈاکٹر کے پاس لے گیا اور جب اسے ہوش آیا تو گھر والے اسے ہسپتال لے گئے۔ بہنوئی نے پہلے اسے دھمکیاں دیں اور اب تیزاب پھینک کر زخمی کر دیا۔سی پی او سید خالد ہمدانی نے ہدایت کی کہ حقائق کے مطابق تفتیش کرتے ہوئے میرٹ پر تفتیش کی جائے گی۔ خواتین پر تیزاب پھینکنے جیسا واقعہ ناقابل برداشت ہے اور خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
مزید پڑھیں: چائلڈ لیبر، بڑا اعلان ،پنجاب میں ملازمت کی کم ازکم عمر مقرر