اسلام آباد(نیوز ڈیسک )شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور تمام خطرات سے مادر وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے کل (جمعہ) کو یوم دفاع و شہدا منایا جائے گا۔
یہ 1965 کا دن تھا جب بھارتی افواج نے رات کی تاریکی میں بین الاقوامی سرحد عبور کر کے پاکستان پر حملہ کیا لیکن قوم نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔مساجد میں فجر کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی اور بھارت کے ناجائز مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔
شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی بھی کی جائے گی۔دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔اس دن کی سرگرمیوں میں شہداء کے اہل خانہ اور ان کی یاد میں تعمیر کی گئی یادگاروں کا دورہ بھی شامل ہے۔
کیا کل عام تعطیل ہوگی؟
ابھی تک کل یوم دفاع پر عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا۔ وزارت اطلاعات نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ 6 ستمبر کو عام تعطیل کے حوالے سے زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعرات 5 ستمبر2024 سونے کی قیمت