خیرپور( نیوز ڈیسک )خیرپور کی تحصیل گمبٹ میں واپڈا کے ایس ڈی او اور پولیس کا انوکھا کارنامہ، ایک مردہ شخص کے خلاف بجلی چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او عمر پٹھان اور پولیس نے تھانہ گمبٹ میں 3 سال قبل فوت ہونے والے غلام رسول کے خلاف الیکٹرسٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
شہریوں نے الزام لگایا کہ ایس ڈی او اپنی ہی سیٹ کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے اور رشوت نہ دینے پر ایماندار لوگوں کو ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی، تیل، چائے سمیت 800 اشیا کی قیمتوں میں کمی