اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے اپنے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی، تمام صارفین کے لیے 800 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی کردی گئی۔
48 مختلف برانڈز کی تمام دستیاب مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔ مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، چائے، سرف، نوڈلز، کیچپ، ٹیٹراپیک دودھ، خشک دودھ، مصالحہ جات، اچار، صابن، ٹوتھ پیسٹ اور دیگر اشیاء میں حیرت انگیز کمی کی گئی ہے جس کی قیمت 8200 روپے سے کم کر دی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سبسڈی فی الحال معطل ہے جسے نئے طریقہ کار کے تحت بہت جلد بحال کر دیا جائے گا۔
بہترین خدمات، صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے، معیاری اور سستی اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تمام صارفین کا استقبال ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی ائیرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ ،وجوہات جانئے